اریجیت سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان، مداحوں کا خیر مقدم

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اریجیت سنگھ کا پاکستان جانے کا اعلان، مداحوں کا خیر مقدم
اریجیت سنگھ کا پاکستان جانے کا اعلان، مداحوں کا خیر مقدم

ممبئی: بھارت کے مشہور و معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا، جس کا مداحوں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

حا ل ہی میں بھارتی گلوکار کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں یہ کہتے پایا گیا ہے کہ میں بہت جلد پاکستان آرہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے علاقے مرشدآباد میں پیدا ہونے والے 35 سالہ گلوکار اریجیت سنگھ نے امریکا کے شہر ہیوسٹن میں اپنے کنسرٹ کے دوران اپنے سریلے نغموں اور گیتوں سے سامعین کے دل جیت لیے۔

اریجیت سنگھ نے کنسرٹ کے اختتام پر پاکستان آنے کا اعلان کیا جس پر مداحوں کی جانب سے گلوکار کا خوب خیرمقدم کیا گیا۔

مزید برآں نامور گلوکار اریجیت سنگھ نے کہا کہ عاطف اسلم ان کے پسندیدہ گلوکاروں میں سے ایک ہیں جبکہ وہ راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی کو بھی بہت پسند کرتے ہیں۔

Related Posts