سندھ تائیکوانڈو کے تحت قونصلیٹ جنرل ریپبلک آف کوریا چیمپین شپ کا اختتام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ تائیکوانڈو کے تحت قونصلیٹ جنرل ریپبلک آف کوریا چیمپین شپ کا اختتام
سندھ تائیکوانڈو کے تحت قونصلیٹ جنرل ریپبلک آف کوریا چیمپین شپ کا اختتام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ تائیکوانڈو کے تحت قونصلیٹ جنرل ریپبلک آف کوریا نامی چیمپین شپ 20 سے 22 مئی تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئی جس میں خواتین اور مرد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کھیلوں کے فروغ اور صوبے کے نوجوانان کو مثبت سر گرمیوں کی جانب راغب کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرنے والی سندھ تائیکوانڈو نے قونصلیٹ جنرل ریپبلک آف کوریا کے نام سے انڈر 14 (کیڈٹ)، انڈر 17 (جونئیر) اور 17 سال سے اوپر(سینئر) کھلاڑیوں کا شاندار ایونٹ منعقد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا

ایم صدیق میمن اسکاؤٹ جمنازیم کراچی میں تائیکوانڈو کا ایونٹ 20 تا 22 مئی 2022 تک جاری رہا۔ اس چیمپئن شپ سندھ کے شہر حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، بےنظیر آباد اور لاڑکانہ سے مرد و خواتین کھلاڑیوں کی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا جبکہ میزبان شہر کراچی سے 2 مردو خواتین کی ٹیمیں شریک ہوئیں۔ 

 چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 350 کھلاڑی شریک تھے۔ چیمپئن شپ کی اوپنگ میں بطور مہمان خصوصی کورین قونصلیٹ جنرل آف کوریا، ریحان ہاشمی (چیئرمین سندھ تائیکوانڈو اور سابق ممبر قومی اسمبلی)، سلیم شاہ (ونگ کمانڈر ریٹائرڈ) اور دیگر مشہورومعروف شخصیت نے شرکت کی۔

 سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ، تائیکوانڈو ویمن ونگ کی صدر ماجدہ حمید، خانقاہ تاج الدین اولیاء کے گدی نشین وجاہت تاجی، آغا خان کمیونٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے جنرل سیکریٹری عمران پنجوانی، معروف ماہر ماحولیات شہروز سراج و دیگر نے شرکت کرتے ہوئے بھرپور تعاون کیا۔

تمام شخصیات نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ کراچی تائیکوانڈو اور سندھ تائیکوانڈو کے آفیشلز و آرگنائزنگ ٹیم اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف فاروقی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صدر سندھ تائیکوانڈو کامران قمر قریشی، سیکریٹری ندیم احمد اور نائب صدر وقاص شیخ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

علاوہ ازیں مہمانِ گرامی نے سندھ تائیکوانڈو کے ایونٹ کی آرگنائزنگ ٹیم میں شامل فراز عثمان، خلدون راجہ، نور احمد عباسی، متین عزیز، اشفاق احمد، فصیح الدین، جاوید خالد اور افشاں شببر، سندھ کوچ مسرور زمان، ہیڈ ٹیکنیکل آفیشلز جناب خرم رشید اور ان کی ٹیم کی صلاحیتوں کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔

Related Posts