کیا پاکستان اور بھارت واقعی جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اس تمام تر صورتحال میں پاکستانیوں کا مورال انتہائی بلند ہے، فائل فوٹو

پہلگام واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت جیسے دو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دونوں ممالک متعدد بار آمنے سامنے آ چکے ہیں، جن میں 1965 اور 1971 کی دو بڑی جنگیں بھی شامل ہیں۔ اب ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر دونوں افواج کے درمیان فائرنگ کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اور دونوں طرف سے فوجی سرگرمیوں کی شدید نقل و حرکت دیکھی جا رہی ہے۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ معتبر اطلاعات کے مطابق بھارت چند دنوں میں پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے اور انہوں نے بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عہد کیا ہے۔ ادھر بھارتی وزیر اعظم نے اپنی فوج کو مکمل آزادی دے دی ہے۔

اس تمام تر صورتحال میں ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں ملک جنگ کی طرف بڑھ سکتے ہیں، تاہم اس کے برعکس پاکستانی سوشل میڈیا پر نظر دوڑائی جائے تو ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ بھی نہیں ہونے والا۔ بلکہ پاکستانی عوام میمز کے ذریعے بھارتی بیانیے کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ چند دلچسپ میمز ہم آپ کی تفریح طبع و تسکین خاطر کیلئے یہاں پیش کر رہے ہیں۔

with india tensions brewing pakistan s memes are choosing satire over call to arms photos file

پاکستانیوں کے یہ میمز جہاں بھارت اور بھارتی شہریوں کے جنگی جنون اور قتل و خونریزی کی خواہش کا موثر جواب ہیں، وہاں اس سے پاکستانیوں کے بلند مورال اور اعلیٰ حوصلے کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔ یہ میمز اور تفریح یہ بھی ثابت کر رہی ہے کہ بھارت کے برعکس پاکستان میں کوئی جنگی ماحول نہیں۔

Related Posts