مسیحی برادری کی غزہ پر بمباری کی مذمت، حملے روکے جائیں، بشپ بینی ٹریوس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Catholic Archdiocese of Karachi

کراچی: کیتھولک مسیحیوں کے کراچی میں روحانی چوپان بشپ بینی ماریو ٹریوس نے مسیحی برادری کی طرف سے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں پر جاری حملوں اور بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع کی پرزور مذمت کی ہے۔

آرچ بشپ کراچی نے امن کی ضرورت اور اسرائیلی و فلسطین کے درمیان جاری تنازعہ کے خاتمے پر زور دیا جبکہ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونیوالے فلسطینیوں کیلئے دعا بھی کی۔

اس موقع پرآرچ ڈایوسیس آف کراچی کے وکر جنرل ریورنڈ فادر ایڈورڈ جوزف نے پاپائے اعظم فرانسس کا پیغام دہراتے ہوئے کہا کہ یروشلم میں ہونیوالی جھڑپوں کو ختم کیا جائے تاکہ مقدس شہر کی کثیر الجہتی اور کثیر الثقافتی شناخت برقرار رہ سکے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں 10 ہلاکتیں،قبائلی جھگڑے وجرگے مزید کتنی جانیں لیں گے ؟

آرچ بشپ کراچی بینی ماریو ٹریوس اوروکر جنرل ریورنڈ فادر ایڈورڈ جوزف نےاپنے مشترکہ بیان میں تمام مسیحیوں سے یروشلم میں امن کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی۔

بشپ بینی ماریو ٹریوس نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام اور ہم آہنگی کیلئے ہرممکن کوششیں کریں اور تنازعہ کا منصفانہ حل تلاش کیا جائے۔

Related Posts