اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ نے ڈسٹرکٹ ویسٹ منگوپیر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ نے ڈسٹرکٹ ویسٹ منگوپیر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار کردیا
اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ نے ڈسٹرکٹ ویسٹ منگوپیر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار کردیا

کراچی:اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ نے ڈسٹرکٹ ویسٹ منگوپیر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار کردیا، غیر قانونی ہائیڈرنٹ سے جنریٹرز، واٹر ٹینکرز اور سیکڑوں فٹ پائپ قبضہ میں لے لیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمات درج کرائے جائینگے۔

انچارج اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ عبدالواحد شیخ کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کی ہدایات پر اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ نے منگوپیر ڈسٹرکٹ ویسٹ میں آپریشن کرکے غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار کردیا۔

آپریشن اینٹی تھیفٹ سیل انچارج واٹر بورڈ عبدالواحد شیخ کی سربراہی میں ہوا، انچارج اینٹی تھیفٹ سیل کا کہنا تھا ملزمان غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے ذریعے منگوپیر ڈسٹرکٹ ویسٹ کا پانی چوری کرکے مختلف ایریاز میں فروخت کرتے تھے۔

غیر قانونی ہائیڈ رنٹ پر کارروائی کے دوران جنریٹرز، واٹر ٹینکرز اور سیکڑوں فٹ پائپ قبضہ میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملوث ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے میں پانی چوری کے نئے قانون کے تحت مقدمات درج کرائے جائینگے۔

اس موقعے پر وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین کراچی واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پانی چوروں کیخلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جائے اور شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور آپریشن بلا کسی امتیاز وتخصیص کیا جائے۔

مزید پڑھیں: واٹر بورڈکی مین لائن پر 3 بڑے ہائیڈرنٹس چلائے جانے کا انکشاف

دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے، انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ان کے خلاف پانی چوری کے نئے قانون کے تحت مقدمات درج کرائے جائیں۔

Related Posts