قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عبداللہ شفیق کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عبداللہ شفیق کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آگیا
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عبداللہ شفیق کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ میچ میں شاندار بلے بازی سے سب کو حیران کرنے والے پاکستانی کھلاڑی عبداللہ شفیق کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آگیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے گال میں کھیلے جانے والے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو پہلے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جیت میں عبداللہ شفیق کی 408 گیندوں پر 160 رنز کی اننگز نے اہم کردار ادا کیا اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

عبداللہ شفیق کی شاندار بلے بازی، پاکستان نے گال ٹیسٹ جیت لیا

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ جب عبداللہ شفیق نے شائقین کا دل جیتا ہو، اُس سے قبل 2020 میں بھی انہوں نے بالی وڈ گانا ’تیرا میرا رشتہ ‘ گاکر شائقین کے دل جیت لیے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا نے ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں عبداللہ شفیق کو’ اے خدا ‘ بھی گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گزشتہ روز میچ میں شاندار فتح کے بعد عبداللہ شفیق نے کہا تھا کہ اُن کی ایک ہی حکمت عملی تھی کہ ہدف حاصل کرنا ہے، کامیابی سے ہدف حاصل کیا جس پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔

کپتان بابراعظم کا عبداللہ شفیق کی پرفارمنس کے حوالے سے کہنا تھا کہ اُس نے اپنی کلاس دکھائی، بہت تحمل سے شاندار اننگز کھیلی، میچ کے آخری روز پوری پلاننگ کے ساتھ کھیلے، بولرز نے پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی دکھائی ، پہلی اننگز میں ٹیل اینڈرز نے بھر پور ساتھ دیا۔

Related Posts