پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق، اموات 10 ہو گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق، اموات 10 ہو گئیں
پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق، اموات 10 ہو گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مہلک کورونا وائرس کے باعث ایک اور انسان جان  بحق ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں وائرس سے ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ 

صوبائی محکمۂ صحت نے تصدیق کی ہے کہ لاہور کے میو ہسپتال میں کورونا وائرس نے ایک اور جان لے لی۔ ضلع شیخوپورہ کے رہائشی 70 سالہ شخص کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اس کا انتقال ہوگیا۔

کورونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہے جن میں سے 3 کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ ایک ہلاکت راولپنڈی میں ہوئی۔ صوبے بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 419 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مجموعی تعداد 1238 ہو گئی جبکہ شہر اقتدار میں کورونا  وائرس کے خطرات بڑھ گئے ۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مساجد میں نماز جمعہ کے لئے  احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ احکامات بھی جاری کر دیے ۔  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شہر اقتدار میں موذی وبا پھیلی ہوئی ہے۔ ابھی تک 27 مریضوں میں اس کی علامات پائی گئیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے خطرات بڑھ گئے

Related Posts