کراچی سے ایک اور ڈبل شاہ گرفتار، 9 کروڑ کی جعلسازی کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سے ایک اور ڈبل شاہ گرفتار، 9 کروڑ کی جعلسازی کا انکشاف
کراچی سے ایک اور ڈبل شاہ گرفتار، 9 کروڑ کی جعلسازی کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے ایک اور ڈبل شاہ کو گرفتار کر لیا جس کے بعد 9 کروڑ روپے کی جعلسازی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بغدادی انوسٹی گیشن پولیس نے ملزم کو کراچی کے علاقے لیاری سے گرفتار کیا جس کا نام نعمان عرف ڈبل شاہ بتایا جاتا ہے۔

لیاری پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو رقم ڈبل کرنے اور سستی موٹر سائیکل دلانے کے بہانے بے وقوف بنا کر انہیں لوٹتا تھا۔

ملزم نعمان کے خلاف لیاری اور سائٹ کے کئی تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ڈبل شاہ نے 2 سال تک کراچی کے شہریوں سے مختلف حیلے بہانوں سے رقم وصول کی۔

اب تک نعمان عرف ڈبل شاہ 8 سے 9 کروڑ روپے کی جعلسازیاں کر چکا ہے جس کے ہاتھوں لٹے ہوئے 9 سے 10 متاثرہ شہریوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ماں اور بیٹے کاقتل، واقعے کو غلط رنگ دینے کی کوششیں

Related Posts