گجرانوالہ میں ماں اور بیٹے کاقتل، واقعے کو غلط رنگ دینے کی کوششیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گجرانوالہ میں ماں اور بیٹے کاقتل، واقعے کو غلط رنگ دینے کی کوششیں
گجرانوالہ میں ماں اور بیٹے کاقتل، واقعے کو غلط رنگ دینے کی کوششیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گجرانوالہ: پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون اور اس کے بیٹے کو قتل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گجرانوالہ میں یاسمین مسیح اور اس کے بیٹے عثمان مسیح کو ان کے پڑوسیوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ دونوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ دیا۔

مقتولہ کے شوہر شبیر مسیح کے مطابق ہم حسن کٹھور کے رہائشی ہیں، میری بیوی کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی تو ہماری ہمسائی عطرت بی بی زوجہ شکور احمد نے میری بیوی سے لڑنا جھگڑنا شروع کردیا۔

مقتولہ کے شوہرکے مطابق اسی اثناء میں عطرت بی بی نے اپنے بیٹے حسن شکور کو بلایا، اس نے آتے ہی میری بیوی اور بیٹے پر گولیاں برسانا شروع کردیں اور اُن دونوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

شبیر مسیح کے مطابق کچھ دنوں قبل میری بیوی کا عطرت بی بی کے ساتھ نالی کی صفائی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، جسے اہل محلہ نے صلح صفائی کراکے ختم کرادیا تھا، تاہم اُس جھگڑے کا بدلہ اس طرح لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کو غلط رنگ دینے کی کوششیں کی جارہی ہے، بعض شخصیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مبینہ طور پر توہین رسالتؐ کے باعث یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔ پولیس نے واقعے کی ایف آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Related Posts