اے این ایف اور پولیس کی کارروائیاں، 5ملزمان گرفتار ،منشیات برآمد

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ANF arrest five drug peddlers in Karachi

کراچی :اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ اورکراچی پولیس نے مشترکہ کارروائیوں میں 5ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ۔

اے این ایف اور گلشن اقبال پولیس نے الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم زبیر ولد ریاض کو گرفتار کرکے 2کلوگرام چرس برآمد کرلی ۔

شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کے دوران 2ملزمان کاشف کرنی ولد انصار کرنی اور ندیم نوشاد ولد احمد حسین دھرلیے گئے۔

ملزمان کے قبضے سے 850گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔ادھر ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے بیرون ملک جانے والے مسافر امتیاز علی ولد دیدار کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 750گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

مزید پڑھیں: میمن گوٹھ میں بجلی کی ہائی ٹیشن تاریں چوری کرنیوالا گروہ گرفتار

منگھوپیر میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں ملزم یار محمد ولد تاج محمد پکڑا گیا ،جس کے قبضے سے 650گرام چرس برآمد ہوئی ۔تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔