سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 6مریض انتقال کرگئے، مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 مریض انتقال کرگئے اور 376 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 11138 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 376 افراد اس وبا کا شکار ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں اب تک کورونا کے 1446468 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 139571 ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 6مریضوں کی اموات سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2541 ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 264 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں ۔

اس طرح اب تک 132377 کورونا مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 4653 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4347مریض گھروں میں ، 6 آئسولیشن سینٹرز میں اور 300مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 190مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، ان میں سے 21مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 376 کیسز میں سے207 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

جن میں ضلع شرقی 67 ،ضلع جنوبی62اور ضلع کورنگی31،ضلع وسطی 26، ضلع ملیر 15 اور ضلع غربی میں سے 6 نئے کیسز پورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:این سی او سی کا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار

اسی طرح دادو، حیدرآباد اور ٹنڈوالٰہیار میں 13-13،خیرپور12، سکھر11، جامشورو10 ،ٹنڈو محمد خان6، بدین 5، لاڑکانہ4، عمرکوٹ3 ،جیکب آباد، میرپورخاص اور ٹھٹھہ2-2 ،گھوٹکی، کشمور، نوشہروفیروز، سانگھڑ، شہید بینظیرا ٓباد اور سجاول میں سے 1-1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔