سینئر صحافی ارشدشریف کے قتل کی ایف آئی آردرج کرلی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینئر صحافی ارشدشریف کے قتل کی ایف آئی آردرج کرلی گئی
سینئر صحافی ارشدشریف کے قتل کی ایف آئی آردرج کرلی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان کے سینئر صحافی ارشد شریف جنہیں کینیا میں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا، مرحوم صحافی کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، جس کا عکس سامنے آگیا ہے۔

ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ رمنہ کی مدعیت میں درج ہوئی، ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ارشد شریف کی میت26اکتوبرکوبیرون ملک سے پاکستان پہنچی،میڈیکل بورڈ سے ارشدشریف کاپوسٹ مارٹم کرایا گیا۔

ایف آئی آرکے مطابق ارشدشریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ورثاکے حوالے کی گئی، ارشدشریف قتل کی رپورٹ26اکتوبرکوزیردفعہ 174کے تحت درج کی گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ارشدشریف کی موت آتشی اسلحے کی گولی لگنے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کوکینیا میں قتل کیاگیا۔

مزید پڑھیں:دہشتگردی کے خلاف جنگ قوم کی حمایت سے جاری رہے گی، سپہ سالار

متن کے مطابق ایف آئی آرمیں خرم احمد اور طارق احمد وصی کونامزدکیاگیا،تفتیش ہومی سائیڈیونٹ کے حوالے کی جارہی ہے۔

Related Posts