کراچی: ڈیجیٹل میڈیا انڈسٹری کے فروغ اور اشتہاری شعبے سے وابستہ اداروں کے اعزاز میں الائنسز کی جانب سے ڈی ایچ اے کراچی کے کلاک ٹاور میں ایک شاندار گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس خصوصی تقریب میں ڈیجیٹل میڈیا ایجنسیوں اور معروف ڈیجیٹل پبلیکیشنز کے نمائندوں کو خوش آمدید کہا گیا۔
تقریب میں الائنسز کے سی ای او محمد غوث، سی او او رضوان شیخ، بزنس ڈائریکٹر محسن حسن خان، سینئر بزنس منیجر جیریس لک پارکر، سینئر میڈیا پلانر رمیش عارف، میڈیا بائر محمد ذیشان، اکاؤنٹ منیجر احمد حفیظ، اکاؤنٹ ایگزیکٹو اریبہ اور ایم ٹی او حسن سمیت کئی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں میں انٹرفلو، آر جی بلیو، گروپ ایم، الائنس، اسٹارکوم، برانڈ پارٹنرشپ، وائرل ایج، سائی نائٹ، اسٹارکریسٹ، کونویکس، ایسٹ رائیور، ایڈکوم، ایم سی ایل، ایڈون، وہاٹس نیکسٹ، زینتھ پی آر اور اشتہاری کے نمائندے موجود تھے۔
اس کے علاوہ، پبلشرز میں اے آر وائی، کرک انفو، روزنامہ اوصاف ڈیجیٹل، اے بی این نیوز، دی عزب، ڈیلی پاکستان، ڈان، ایکسپریس، ٹریبیون، جیو، فلیئر، دی کرنٹ، پاکستان ٹوڈے، ڈیلی قدرت، ہماری ویب، او ایل ایکس، دراز، پاک وہیلز، جیک آف ڈیجیٹل، سنو ٹی وی، ٹیپمڈ، تماشا، اردو پوائنٹ اور وہٹ موبائل کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس تقریب میں پی آر انفلوئنسرز اور پبلیکیشنز جیسے ایکس او فائیو اور وی تھری کمیونیکیشنز سمیت دیگر اداروں کی بھی نمایاں شرکت رہی۔
اس موقع پر شرکاء نے افطار کے دوران اشتہاری اور ڈیجیٹل میڈیا انڈسٹری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔