شوکت ترین کی صوبائی وزراء سے ٹیلیفونک گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوکت ترین کی صوبائی وزراء سے ٹیلیفونک گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک
شوکت ترین کی صوبائی وزراء سے ٹیلیفونک گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیل میں مبینہ رکاوٹ ڈالنے والے کردار سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کی وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو منظرعام پر آگئی۔شوکت ترین کو محسن لغاری سے کہتے سنا جاسکتا ہے کہ یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی ہے آپ سب نے سائن کیا ہے آپ نے اب کہنا ہے کہ ہم نے جو کمٹمنٹ دی تھی وہ سیلاب سے پہلے دی تھی سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسا خرچ کرنا پڑے گا۔

شوکت ترین نے محسن لغاری سے کہا کہ آپ انہیں لکھ دیں کہ اب ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کرپائیں گے یہی لکھنا ہے آپ نے اور کچھ نہیں کرنا، پھر ہم اس کو آئی ایم ایف کے نمائندوں کو بھی ریلیز کردینگے۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہم ایسا سین کریں گے کہ یہ نظر نہ آئے کہ ہم ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ ان پردباؤ پڑے۔ یہ ہمیں اندر کرا رہے ہیں ہم پر دہشتگردی کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ یہ بالکل سپاٹ فری جارہے ہیں یہ نہیں ہونے دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کو 1ارب 17 کروڑ ڈالر جاری ہونے کا امکان

جس پر پنجاب کے وزیرخزانہ محسن لغاری نے شوکت ترین سے سوال کیا کہ کیا اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہوگا تو شوکت ترین نے جواب دیا کہ جس طرح چیئرمین اوردیگر کوٹریٹ کیا جارہا ہے اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہورہا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ یہ منی بجٹ لے کر آجائیں گے، یہ ہمیں مس ٹریٹ کررہے ہیں اور ریاست کے نام پر بلیک میل کررہے ہیں ان کی مدد کرتے جائیں، یہ تو نہیں ہوسکتا ناں، یہ ہم نے کل طے کیا ہے، یہ آئی ایم ایف کو ریلیز کرنا ہے یا نہیں یہ ہم چیئرمین سے پوچھ لیں گے، چیئرمین سے پوچھ لیں گے یہ صرف وفاقی حکومت کوبھیجنا چاہیے یا آئی ایم ایف کوبھی۔

شوکت ترین کو وزیر خزانہ پناب نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا سے زیادہ پاورفل ٹول ہی کوئی نہیں۔ جس کے جواب میں شوکت ترین نے کہا کہ ہاں تو ہمیں ریلیز کرنے کی ضرورت ہی نہیں وہ سوشل میڈیا خود ہی کردے گا، تیمور کہہ رہا تھا اور میں اس کے نمبر ٹو کو بہتر جانتا ہوں وہ ویسے ہی لیک کردے گا، ہم ایسا سین کریں گے کہ یہ نہ نظرآئے کہ ہم ریاست کو نقصان پہنچارہے ہیں،آپ دے نہیں سکیں گے تو آپ کی جو کمٹمنٹ ہے اس کا مطلب زیرو ہے۔

قبل ازیں شوکت ترین نے ٹیلی فونک گفتگو میں تیمور جھگڑا سے سوال کیا تھا کہ آپ نے خط بنا لیا؟ اس پر تیمور جھگڑا نے کہا کہ ابھی بناتا ہوں، میرے پاس پرانا خط ہے، راستے میں ہوں ابھی بناکر آپ کو بھیجتا ہوں۔

انہوں نے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خط میں سب سے بڑا اور پہلا پوائنٹ ہوگا کہ جو سیلاب آیا ہے اس نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کردیا ہے، پہلا پوائنٹ ہو کہ ہمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے بہت پیسا چاہیے، میں نے لغاری کو بھی کہہ دیا ہے۔

اُن کی بات سن کر تیمور جھگڑا نے کہا کہ ویسے یہ ایک بلیک میلنگ کا حربہ ہے، پیسے تو کسی نے ویسے ہی نہیں چھوڑنے، میں نے تو پیسے نہیں چھوڑنے، نہیں پتا لغاری نے چھوڑنے ہیں یا نہیں۔

Related Posts