آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کو 1ارب 17 کروڑ ڈالر جاری ہونے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا جس میں پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر قرض کی قسط جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں  ہوگا جو پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں جائزے کے بعد اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری ملنے کے امکان کے پیشِ نظر اہم قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کے پی کے حکومت آئی ایم ایف معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے، مفتاح اسماعیل

پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کی مدت میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو ایک سال کی توسیع اور قرض کی رقم 1 ارب ڈالر تک بڑھانے کی درخواست کی تھی۔ منظوری مل جانے کی صورت میں پاکستان کو 1ارب 17کروڑ ڈالر کی رقم جاری کردی جائے گی۔

رقم جاری کیے جانے سے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا قرض پروگرام بحال کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سعودی عرب کے قرض کا کوٹہ بھی پاکستان کو دیا جاسکتا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے قطرکا کامیاب دورہ کیا، قطر ہمارے ایئرپورٹس کو لیز پر لینے کا خواہاں ہے، قطرنے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی بات کی، یو اے ای بھی ایک ارب ڈالرپاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا۔

اسلام آباد میں 3 روز قبل نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں، پیر کو آئی ایم ایف بورڈ ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دے گا۔

Related Posts