اسلام آباد: ترجمان این ایچ اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی اور جنوبی پنجاب کی تمام قومی شاہراہیں بحال ہیں، اس کے علاوہ سندھ کی تمام قومی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہیں۔
ترجمان این ایچ اے کے مطابق بلوچستان کی قومی شاہراہ ایم 8، اور این 65 سیلاب کے باعث بند ہے، ایم 8 خضدار، قبول سعید خان سیکشن سے قومی شاہراہ بند ہے
کوئٹہ، سبی، ڈیرہ اللہ یار ہائی وے این 65 پر پل گرنے کے باعث متاثر ہے، آرمی انجینئر ز نے این 65 پر بیلی ٹائپ برج انسٹال کرنے کیلئے سروے شروع کردیا ہے۔
ترجمان این ایچ اے کے مطابق منگل تک قومی شاہراہ این 65 مکمل طور پر ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، گلگت بلتستان کی قومی شاہراہ این 35 اور ایس 1 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔
بلوچستان کی قومی شاہراہ این 140 تین مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند ہے، قومی شاہراہوں سے ملحقہ روڈز پر بھی این ایچ اے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں:سیلاب سے بے گھر خاتون نے سڑک پر ہی بچہ جَن دیا