الکا یاگنک یو ٹیوب پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی گلوکارہ بن گئیں

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف پلے بیک سنگر الکا یاگنک یو ٹیوب پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی گلوکارہ بن گئی ہیں۔ الکا یاگنک نے بی ٹی ایس، ٹیلر سوئفٹ اور بلیک پنک جیسے بڑے ناموں کو مات دے دی۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ الکا یاگنک کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے کلاسک دور سے اب تک مسلسل گانے والی گلوکاراؤں میں کیا جاتا ہے جس کی ویڈیوز 2022 کے دوران حیرت انگیز طور پر 15 اعشاریہ 3ارب بار دیکھی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں نیٹ فلکس پر متنازع فلم ’مشن مجنو‘ کیوں ٹرینڈ کررہی ہے؟

قبل ازیں لتا منگیشکر نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ گیت گانے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ الکا یاگنک کو لتا منگیشکر دور کے بعد آنے والے بڑے ناموں میں شمار کیاجاتا ہے جس نے کمار سانو اور ادت نارائن جیسے گلوکاروں کے ساتھ ڈوئٹ گیت گائے۔

گزشتہ برس 2022 کے دوران 15 اعشاریہ 3ارب بار سنے جانے کا اعزاز حاصل کرنے والی گلوکارہ الکا یاگنک کے یومیہ ویوز کی تعداد 4 کروڑ 20 لاکھ تک جا پہنچتی ہے، جس سے الکا یاگنک عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئیں۔

بے شمار سوشل میڈیا صارفین الکا یاگنک کو نام سے یا تصویر سے نہیں پہچانتے، تاہم الکا یاگنک کے بے شمار گیت ان کو زبانی یاد ہوتے ہیں کیونکہ الکا نے لاکھوں کی تعداد میں ہٹ گانے گا کر بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

گزشتہ 3 سال سے الکا یاگنک سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی گلوکارہ رہی ہیں۔ 2021 میں الکا یاگنک کے گیت 17 اعشاریہ 7 ارب جبکہ 2020 میں 16 اعشاریہ 6ارب مرتبہ سنے گئے جبکہ ٹاپ فائیو کی لسٹ میں ان کے ساتھی گلوکاروں نے بھی جگہ بنا لی۔

فہرست میں جگہ بنانے والے گلوکاروں میں اریجیت سنگھ، کمار سانو اور ادت نارائن بھی شامل ہیں جنہیں اربوں سوشل میڈیا صارفین نے سنا تاہم الکا یاگنک 68 کروڑ 30 لاکھ اسٹریمز کے ساتھ پاکستان میں بھی سب سے زیادہ سنی جانے والی گلوکارہ بن گئی ہیں۔