علیزے شاہ کا نئے ڈرامہ سیریل میں جلد اداکاری کا اعلان، نام سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علیزے شاہ کا نئے ڈرامہ سیریل میں جلد اداکاری کا اعلان، نام سامنے آگیا
علیزے شاہ کا نئے ڈرامہ سیریل میں جلد اداکاری کا اعلان، نام سامنے آگیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے نئے ٹی وی سیریل میں جلد اداکاری کا اعلان کیا ہے، ڈرامے کا نام بھی سامنے آگیا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں معروف اداکارہ نے کہا کہ میں علیزے شاہ ہوں اور آپ میرا نیا ڈرامہ سیریل تقدیر بہت جلد اپنی ٹی وی اسکرینز پر دیکھیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

عمران عباس سے تعلقات، امیشا پٹیل کی بھارتی میڈیا کو وضاحت

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

قبل ازیں ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یو ٹیوب پر علیزے شاہ کے نئے ڈرامہ سیریل تقدیر کا ٹیزر 3 روز قبل جاری کیا گیا تھا جس میں علیزے شاہ کے علاوہ دیگر اداکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک منٹ پر مشتمل ٹیزر کو یو ٹیوب پر 4 لاکھ 9 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا اور 6 ہزار کے قریب افراد نے ٹیزر پر پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

ٹیزر سے پتہ چلتا ہے کہ نئے ڈرامہ سیریل تقدیر میں علیزے شاہ کے ہمراہ سمیع خان ہیرو کا رول نبھائیں گے جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں دیگر بڑے نام بھی شامل ہیں۔

سمیع خان اور علیزے شاہ کے علاوہ ڈرامہ سیریل تقدیر میں عاصم محمود، صبا فیصل، آمنہ ملک اور عینی زیدی بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی۔

 

 

Related Posts