بھارت میں بیٹی کو پارک میں ٹہلنے کیلئے نہیں لیکر جاسکتی، عالیہ بھٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں بیٹی کو پارک میں ٹہلنے کیلئے نہیں لیکر جاسکتی، عالیہ بھٹ
بھارت میں بیٹی کو پارک میں ٹہلنے کیلئے نہیں لیکر جاسکتی، عالیہ بھٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ بھارت میں بیٹی کو پارک میں ٹہلنے کے لئے نہیں لیکر جاسکتی۔

عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب بیرون ملک ہوتی ہوں تو بہت سادہ سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوتی ہوں جیسے اپنی بیٹی کو باہر پارک میں ٹہلنے کیلئے لے جانا۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم بھارت میں رہتے ایسا نہیں کر سکتے، ہم یہاں اپنی بیٹی کو اس طرح باہر نہیں لے جا سکتے کیونکہ یہاں ایسا کرنا ہمارے لئے مشکل ہو جاتا ہے تو بس میں اسے پرام میں سوتے دیکھتی ہوں یا پھر اپنے ساتھ کیفے اور شاپنگ پر لے جاتی ہوں۔

عالیہ نے بتایا کہ میں اسے چھوٹے بے بی کیریئر میں ڈال کر اٹھاتی ہوں تو مجھ سے لپٹ جاتی ہے اور یہ چیز مجھے بہت پسند ہے۔

Related Posts