کےپی ٹی میں کراچی کا کوٹہ 74.15 فیصد ہے،پی ایس پی ویڈیو پرعلی زیدی کی وضاحت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک سرزمین پارٹی کی کے پی ٹی ملازمتوں سے متعلق ویڈیو پر علی زیدی کی وضاحت
پاک سرزمین پارٹی کی کے پی ٹی ملازمتوں سے متعلق ویڈیو پر علی زیدی کی وضاحت

کراچی: وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی اور پاک سرزمین پارٹی کے پی ٹی میں کراچی کیلئے ملازمتوں کے معاملے پر آمنے سامنے آ گئے، پی ایس پی کی ویڈیو پر علی زیدی نے دستاویزات کے ساتھ وضاحت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ کراچی کے خود ساختہ مسیحا کی جانب سے سماجی میڈیا پر پھیلائے جانے والے مسخ شدہ حقائق کے برعکس کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں شہری سندھ (کراچی) کا کوٹہ سب سے زیادہ ہے۔

پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کے پی ٹی میں شہری سندھ یعنی کراچی کا کوٹہ 74 اعشاریہ 15 فیصد ہے، اہلِ کراچی کو دوبارہ بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ خود اس شخص نے لندن میں بیٹھے مجرم کےا یماء پر کراچی کو برباد کیا، چنانچہ اب منہ بند۔ 

واضح رہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے یہ بات پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے اشتہار کے جواب میں کہی جس میں دِکھایا گیا کہ کراچی کے شہری کے پی ٹی میں ملازمت حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں۔ 

ٹوئٹر پر پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے گزشتہ روز چلائے گئے اشتہار سے قبل پی ایس پی نے کہا کہ یہ کراچی کے بارے میں ایک ایسی ویڈیو ہے جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی، ایک بار دیکھیں، اور فیصلہ کریں۔

پاک سرزمین پارٹی کے اشتہار میں دکھایا گیا کہ کراچی کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ملازمت حاصل کرنے کیلئے قطار میں کھڑے ہیں لیکن ایک شخص انہیں سمجھاتا ہے کہ کے پی ٹی کے اشتہار میں کراچی کا ڈومیسائل رکھنے والوں کیلئے کوئی ملازمت نہیں۔

دوسری جانب آج اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے دستاویزی ثبوت پیش کردئیے جن کے مطابق کے پی ٹی میں گریڈ 16 سے 21 تک کل 329 ملازمتوں میں سے 206 شہری سندھ یعنی کراچی کیلئے وقف ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو حقوق چھین لیں گے، مصطفیٰ کمال

Related Posts