بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار کی نئی فلم ویلکم ٹو دی جنگل باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق اسے ایک کلین ہٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ویک اینڈ میں بھارت بھر سے تقریباً 67 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے جو کہ اکشے کمار کی 2025 میں ریلیز ہونے والی فلم بھوت بنگلہ کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے جس نے اپنے پہلے ویک اینڈ میں 54.5 کروڑ روپے کمائے تھے۔
فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فلم کی کمائی کا رجحان مسلسل مثبت ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ جلد ہی 100 کروڑ روپے کا سنگِ میل عبور کر لے گی۔ بعض ماہرین کے مطابق اگر یہی رفتار برقرار رہی تو 150 کروڑ اور یہاں تک کہ 200 کروڑ کے کلب تک پہنچنا بھی ممکن ہے۔
ہدایتکار احمد خان کی اس کامیڈی انٹرٹینر فلم میں اکشے کمار کے ساتھ سنیل شیٹی، روینہ ٹنڈن، ارشد وارثی، جیکلین فرنینڈس، دیشا پٹانی، آفتاب شیودسانی، جانی لیور سمیت 32 دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔
فلم کو ناقدین اور عام ناظرین دونوں کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے جبکہ اسکی مضبوط ورڈ آف ماؤتھ کو باکس آفس پر اس کی کامیابی کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ابتدائی نمبروں کو دیکھتے ہوئے فلم کو فلاپ کے بجائے ایک کامیاب فلم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں اس کی مجموعی کمائی میں مزید اضافہ ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








