آئل تنصیبات حملوں کے بعد ٹرمپ حکومت کا امریکی فوج کو سعودی عرب بھیجنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئل تنصیبات حملوں کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کا امریکی فوج کو سعودی عرب بھیجنے کا اعلان
آئل تنصیبات حملوں کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کا امریکی فوج کو سعودی عرب بھیجنے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن:  سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کے بعد ٹرمپ حکومت نے امریکی فوج کو سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے فوج کو سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک ہم نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ کتنے فوجی دستے سعودی عرب بھیجے جائیں گے۔ ہم سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے عسکری مدد کی درخواست از خود کی تھی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوامِ متحدہ امن کے عالمی دن کو کشمیری عوام کے نام کرے۔مشعال ملک کا مطالبہ

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے فوجی کسی جنگی فارمیشن کا حصہ بننے نہیں جا رہے بلکہ ان کی تعیناتی دفاعی نوعیت کی ہوگی اور ہماری کوشش ہوگی کہ سعودی عرب کے فضائی دفاع اور میزائل ڈیفنس سسٹم کو بہتر بنایا جائے۔

اس موقعے پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو جنگی ہتھیاروں کی فروغت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ہم فوجی سازو سامان کی ترسیل تیز کرنے والے ہیں جبکہ جو فوجی ہم سعودی عرب بھیج رہے ہیں، ان کی تعداد ہزاروں میں نہیں ہوگی جبکہ ہمارے عسکری ماہرین تیل تنصیبات کے حوالے سے سعودی عرب کو رہنمائی فراہم کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل روس نےکہا کہ  سعودی عرب میں نصب امریکی ڈیفنس سسٹم تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے، امریکا اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے حملے کا الزام ایران پر ڈال رہا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں امریکی 88 پیٹریاٹ میزائل سسٹم نصب ہونے کے باوجود آئل تنصیبات پر ڈرون اور گائیڈڈ میزائلوں سے حملے کیے گئے اور پیٹریاٹ سسٹم انہیں روکنے میں بری طرح ناکام رہا۔

مزید پڑھیں: سعودی تنصیبات پرحملہ،امریکا اپنی ناکامی چھپانےکےلیےملبہ ایران پرڈال رہا ہے

Related Posts