افغان فورسزکاحملہ،شادی کی تقریب کے شرکاء سمیت 40 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان فورسزکاشادی کی تقریب پرحملہ،40شہری جاں بحق
افغانستان کے صوبے ہلمند میں عسکریت پسندوں کے ٹھانے پر مارے جانے والے چھاپے کے دوران شادی کی تقریب میں شریک افراد فائرنگ کی زد میں آگئے جس کے باعث کم از کم 40 شہری ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

افغانستان کے صوبے ہلمند میں عسکریت پسندوں کے ٹھانے پر مارے جانے والے  چھاپے کے دوران شادی کی تقریب میں شریک افراد فائرنگ کی زد میں آگئے جس کے باعث کم از کم 40 شہری ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان فوج نے خفیہ اداروں کی معلومات کی بنیاد پر طالبان جنگجوؤں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مار کارروائی کی، فوجی حملے کے زد میں شادی کی تقریب کے شرکاء آگئے جس کے باعث ہلاکتیں ہوئی  جو سارے عام شہری تھے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق خاکسار کے علاقے میں موجود عمارت  طالبان کے زیر استعمال تھی جہاں پر خود کش بمباروں کو تربیت دی جاتی تھی،  حملے کے وقت قریب ہی شادی کی تقریب بھی جاری تھی جو اس حملے کی زد میں آگئی، ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے، حملے میں 40 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق  حملے میں عام شہریوں کے علاوہ 14 جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں جن میں 6 غیر ملکی بھی شامل ہیں، فوجی حکام نے چھاپے کے دوران 5 غیر ملکی عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب واقعے سے متعلق طالبان کا کہنا ہے امریکی فورسز کی معاونت کے ساتھ افغان سکیورٹی فورسز نے اتوار کی رات کو ایک فضائی حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ موسیٰ قلعہ میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جاری جھڑپوں کے تناظر میں کیا گیا۔

طالبان نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ افغان فورسز کے حملے اور جھڑپوں میں متعدد شہریوں کے علاوہ 18 سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے گذشتہ بدھ کی شب مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع خوجیانی میں افغان سکیورٹی فورسز اور امریکی فورسز کی ایک مشترکہ زمینی اور فضائی کارروائی میں30 شہری ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

Related Posts