افغانستان میں صدارتی انتخابات ،پاکستان کاپاک افغان بارڈر بندکرنے کااعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں صدارتی انتخابات ،پاکستان کاپاک افغان بارڈر بندکرنے کااعلان
اسلام آباد: افغانستان میں صدارتی انتخابات کے باعث پاکستان نے پاک افغان بارڈربندکرنے کااعلان کیا ہے ، 27 اور 28 ستمبر کو بارڈر پرکسی قسم کی پیدل یا کارگو آمدورفت نہیں ہوگی۔

اسلام آباد: افغانستان میں صدارتی انتخابات کے باعث پاکستان نے  پاک افغان بارڈربندکرنے کااعلان کیا ہے ، 27 اور 28 ستمبر کو بارڈر پرکسی قسم کی پیدل یا کارگو آمدورفت نہیں ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں صدارتی انتخابات کے پیش نظر پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹ 27 اور28 ستمبرکو مکمل بند رہے گا 27 اور 28 ستمبر کو کسی قسم کی پیدل یا کارگو آمدورفت بھی نہیں ہوگی۔

دفترخارجہ کے مطابق ہنگامی طبی امداد کے مریضوں اور زخمیوں کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جبکہ آج سے 29 ستمبر تک پیدل کراس کرنے والوں اور تجارتی گاڑیوں کی سخت چیکنگ ہوگی۔

طور خم میں سرحد پار افغان علاقے میں بھی صدارتی انتخابات کے موقع پر حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

افغان حکام نے پاکستان سے افغانستان میں داخل ہونے والے پاکستانی ٹرک اور ٹرالر مالکان پر پاسپورٹ اور ویزہ کے ساتھ گاڑی کی رجسٹریشن بُک، نمبر پلیٹ اور ڈرائیوروں کے لائسنس رکھنے کی لازمی پابندی عائد کی ہے۔

حکام کے مطابق سامان لانے والے جن ڈرائیورز یا کلینرز کے پاس کاغذات نہیں ہوں گے اُن کو افغانستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

واضح رہے افغانستان میں صدارتی انتخابات 28 ستمبر کو ہوں گے،  جس میں 18 امیدوارمیدان میں ہیں تاہم موجودہ صدراشرف غنی اورافغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے اس کے علاوہ حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یاربھی صدارتی الیکشن لڑرہے ہیں۔

Related Posts