پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، کابل میں افغان کرکٹرز کی تیاریاں شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Taliban approve Afghanistan's first cricket Test since takeover

افغان کرکٹرز نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز ہوگی یا نہیں، اس پر شکوک و شبہات ختم ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان بورڈ کے حکام پاکستان کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کی میزبانی سری لنکا میں کریں گے جس کے 3 میچز آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔

طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد سیریز پر شکوک و شبہات اور تحفظات کا اظہار کیا جارہا تھا تاہم قومی کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف پہلے 3 ون ڈے میچز ہمبنٹونا میں کھیلے گی۔

حال ہی میں افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے سری لنکا کے سابق کھلاڑی اویشکا گوناوردنے کو بیٹنگ کوچ بنا دیا جو بدعنوانی کے الزامات سے کلیئر ہوچکے ہیں۔

افغان کرکٹرز کابل میں تربیتی سیشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔ کابل میں تربیتی کیمپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئیں۔ افغان اسکواڈ جلد سری لنکا روانہ ہوے کیلئے تیار ہے۔

کابل ائیرپورٹ بھی 18 اگست کے روز کھل گیا جس سے افغان کرکٹ اسکواڈ کی سری لنکا روانگی کی خبر جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔ سیریز کیلئے پاکستان کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

ویسٹ انڈیز میں قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 اگست کے روز ختم ہوجائے گا۔ واپس آنے والے کھلاڑی لاہور میں کم ہی تربیت کر سکیں گے۔ پاکستان کو شیڈول کے اعلان کا انتظار ہے۔ 

پی سی بی نے لاہور میں 21 سے 28 اگست تک تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا اور ٹیسٹ بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ  میں بابر اعظم 8ویں نمبر پر آگئے

Related Posts