بہاولنگر، مرکزی امام بارگاہ کے باہر دھماکہ، 1 شخص جاں بحق، متعدد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہاولنگر، مرکزی امام بارگاہ کے باہر دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
بہاولنگر، مرکزی امام بارگاہ کے باہر دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ پنجاب کے شہر بہاول نگر میں یومِ عاشورہ کے موقعے پر مرکزی امام بارگاہ کے باہر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یومِ عاشور کے موقعے پر جامعۃ الزہراء سے برآمد ہونے والے پہلے ماتمی جلوس میں دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

زوردار دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ شہری انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

پولیس اور رینجرز نے دھماکے سے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا۔ موقعے سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ 

قبل ازیں بلدیہ ٹاون میں ٹرک پر دستی بم حملے میں زخمی ایک اور بچہ چل بسا، دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 13ہو گئی، جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین شامل تھے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں 4 روز قبل منی ٹرک پر دستی بم حملہ کیا گیا، بم ڈسپوزل رپورٹ کے مطابق دھماکا آر جی ڈی ون گرنیڈ پھٹنے سے ہوا جو 65گرام بارودی مواد پر مشتمل تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی دھماکے کازخمی ایک اور بچہ چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد 13ہوگئی

خیال رہے کہ آج ملک بھر کے مختلف شہروں میں عاشورۂ محرم کے جلسے جلوس اور تعزئیے برآمد ہوں گے جس کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

پاکستان کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہات سے ماتمی جلوس نکل رہے ہیں جن کیلئے کورونا ایس او پیز جاری کردی گئیں۔ علماء، ذاکرین اور محدثین حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے فلسفۂ شہادت پر خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں: عاشورۂ محرم کیلئے فول پروف سیکیورٹی، ڈبل سواری پر پابندی عائد

 آج عاشورۂ محرم کے موقعے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا یومِ شہادت منایا جارہا ہے۔ یہی وہ دن ہے جب امام حسین رضی اللہ عنہ نے اہلِ بیت کے ہمراہ میدانِ کربلا میں جامِ شہادت نوش کیا۔

 ہر اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم الحرام کی 10 تاریخ کو یومِ عاشور کے موقعے پر جلسے جلوس، ریلیوں اور تعزیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ علمائے کرام اور ذاکرین حضرت امام حسین کی شہادت کا فلسفہ بیان کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں حضرت امام حسین کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

Related Posts