دنیا کی مقبول ترین موسیقی پیش کرنے والی فنکارہ کی رچ پال کے ہمراہ رنگ رلیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کی مقبول ترین موسیقی پیش کرنے والی فنکارہ کی رچ پال کے ہمراہ رنگ رلیاں
دنیا کی مقبول ترین موسیقی پیش کرنے والی فنکارہ کی رچ پال کے ہمراہ رنگ رلیاں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دُنیا کی مقبول ترین موسیقی پیش کرنے والی فنکارہ اڈیل نے سپورٹس ایجنٹ رچ پال کے ہمراہ رنگ رلیاں منانا شروع کردیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے مابین جذباتی تعلق سنجیدہ نوعیت کا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق 33 سالہ برطانوی گلوکارہ کو لی بران جیمز کے 40 سالہ ایجنٹ رچ پال کے ہمراہ این بی اے فائنل میچ میں رواں ماہ کے دوران دیکھا گیا جس کے بعد 22 جولائی کو یہ پریمی جوڑا نیو یارک میں ڈیٹنگ کرتا نظر آیا۔

اس حوالے سے معروف انگریزی جریدے پیپل کو باوثوق ذرائع نے بتایا کہ دونوں افراد آپس میں اچھا وقت تو ضرور گزار رہے ہیں لیکن معاملہ سنجیدہ حد تک نہیں گیا اور برطانوی گلوکارہ اور اسپورٹس ایجنٹ کے مابین مشترکہ دوست بھی اس رشتے سے ناواقف نہیں۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی گلوکارہ اڈیل صرف وقت گزاری اور تفریح کیلئے میل جول میں مصروف ہیں جسے غلط رنگ نہیں دیاجاسکتا۔ حالیہ مہینوں میں اڈیل نے عوام سے کی جانے والی ملاقاتوں اور گفت و شنید میں اضافہ کردیا ہے۔

کم و بیش 7 سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد برطانوی گلوکارہ 2019ء میں اپنے سابق شوہر سیمون کونیکی سے الگ ہوگئی تھیں جو ایک معروف کاروباری شخصیت ہیں اور مارچ کے دوران ہی طلاق کا فیصلہ منطقی انجام تک پہنچ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیل سابقہ شوہر سے علیحدگی کے بعد ذہنی طور پر پرسکون ہوچکی ہیں اور شادی شدہ زندگی کے برعکس ان کے نجی معاملات خفیہ رکھنے جیسا رویہ آہستہ آہستہ دم توڑتا جارہا ہے جس پر مداحوں کو بھی حیرت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن کا میرے سیاں سپر اسٹار پر رقص، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی

Related Posts