بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کیلئے 300 ملین ڈالرز قرض کی منظوری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Balakot hydropower plant

اسلام آباد: ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے 300 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور پلانٹ کی تعمیر کے لئے 300 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے، منصوبے سے پاکستان میں توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

یہ پلانٹ سالانہ 1143 گیگا واٹ بجلی ملک کے توانائی نظام میں شامل کرے گا جس سے بجلی کے شعبے کواستحکام ملے گا،اس پلانٹ میں زلزلہ سے حفاظت اور آب و ہوا سے متعلق اقدامات کو شامل کیاجائیگا،یہ پلانٹ بالاکوٹ شہر کے قریب دریائے کنہار پر تعمیر کیا جائے گا اور 2027 تک اس کا آغاز ہوگا۔

اے ڈی بی کے ماہر توانائی عدنان ترین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کوآب و ہوا کی تبدیلی کا خطرہ ہے ، پانی کے وسائل اور توانائی خاص طور پر سیلاب ، قحط ، درجہ حرارت اور موسم کے دیگر شدید خطرات پاکستان کے گردمنڈلارہے ہیں۔

پاکستان کی آب و ہوا میں تبدیلی کی موافقت اور تخفیفی ترجیحات کے عین مطابق پن بجلی گھر سے پانی کے وسیع وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے ملکی توانائی کی پیداوار کو فروغ ملے گا۔

بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ معاشی سرگرمیاں میں اضافے کا سبب بنے گااور مقامی کمیونٹیز کی صلاحیتوں کو بھی بہتر بنائے گا۔ تعمیر کے دوران اس منصوبے سے 1200 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوں گی جن میں سے 40 فیصدافرادی قوت مقامی طور پر حاصل کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:قرض پروگرام، آئی ایم ایف نے پاکستان کو50 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط جاری کردی

ایک کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام خواتین اور آبادی کے کمزور طبقات سمیت متاثرہ گھرانوں اور ملحقہ کمیونٹیز کے لئے ذرائع معاش کے مواقع کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا ۔جس سے معاشی لچک پیدا کرنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں ، قدرتی آفات اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے لئے متاثرہ افراد کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

حکومت اس منصوبے میں 175 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی اور اس مقصد کیلئے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے منصوبے میں تعاون کیلئے 0 280 ملین قرض کی درخواست بھی کی ہے۔

Related Posts