گلشنِ معمار میں ڈمپر اور موٹر سائیکل کا تصادم، 3 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلشنِ معمار میں ڈمپر اور موٹر سائیکل کا تصادم، 3 افراد جاں بحق
گلشنِ معمار میں ڈمپر اور موٹر سائیکل کا تصادم، 3 افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گلشنِ معمار میں ڈمپر اور موٹر سائیکل کے تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلشنِ معمار بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے2 موٹر سائیکلز پر سوار 3افراد جان کی بازی ہار گئے جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایبٹ آباد کے قریب گاڑی کھائی میں گرگئی، 2افراد جاں بحق

 پٹیل پاڑہ میں فائرنگ، 1 خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں اور ایک زخمی شخص کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ سپر ہائی وے گلشنِ معمار کٹ کے قریب پیش آیا۔

حادثہ پیش آنے کے وقت 2 موٹر سائیکلز پر 4 مختلف افراد سوار تھے جنہیں ڈمپر نے ٹکر مار کر 3 افراد کی جان لے لی۔ زخمی شخص کو عباسی ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے قریب گاڑی پل سے کھائی میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز ایبٹ آباد کے قریب گاڑی پل سے گزرتے ہوئے کھائی میں جا گری۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

 

Related Posts