گلوکار ابرارالحق کا نیا گانا ”چمکیلی“ آج ریلیز کیا جائے گا، فخر عالم کی بھی مبارکباد

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
گلوکار ابرارالحق کا نیا گانا ”چمکیلی “آج ریلیزکیاجائے گا

معروف گلوکار ابرار الحق کےنئےگانے چمکیلی کی  ویڈیومیں ابرار الحق کےساتھ اداکارہ مہوش حیات اور یوٹیوبر شاہویر جعفری پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔

ابرارالحق نے گانے کا ٹیزر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھاکہ وہ 7 دسمبر کو اس سال کا شادی گانا ریلیز کر رہے ہیں، اپنے بیشتر گانوں کی طرح انہوں نے اس گانے کو بھی مزاحیہ انداز میں پکچرائزکیا ہے۔

گانے کی تفصیلات منظرعام پر آنے سے پہلے تصاویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئی تھیں جس میں دلہا اوردلہن کے لباس میں مہوش اور شاہ ویر ایک گاڑی میں بیٹھے ہیں جس پر جسٹ میرڈ کا بورڈ لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہوش حیات سابق صدر پرویز مشرف کے دفاع کے لیے میدان میں آ گئیں

اس حوالے سے اداکار و گلوکار فخر عالم کااپنے ویڈیوپیغام میں ابرارالحق کوبھنگڑے کاشہنشاہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلو،پریتواورمجاجن کی کامیابی کے بعد سب کےجانے پہچانے ابرارالحق کی جانب سے 7دسمبرکوچمکیلی آرہی ہے آپ کی خدمت میں ۔