العزیزیہ ریفرنس: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپیل پر 18 دسمبر کو سماعت ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

العزیزیہ ریفرنس: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپیل پر 18 دسمبر کو سماعت ہوگی
العزیزیہ ریفرنس: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپیل پر 18 دسمبر کو سماعت ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی اپیل پر سماعت کی تاریخ 18 دسمبر مقرر کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل معزز ججز کا ڈویژن بینچ سابق وزیر اعظم کی اپیل پر سماعت کرے گا جبکہ ہائی کورٹ میں اس ضمن میں دو اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) حکام نے العزیزیہ ریفرنس میں ہی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے جس میں نواز شریف کی سزا کالعدم قرار دینے کی بجائے بڑھانے کی استدعا کی گئی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، جسے بڑھانے کے لیے نیب نے اپیل دائر کی ہے، جبکہ نواز شریف نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان کی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر الزام لگایا کہ وہ اپوزیشن کو ملیامیٹ کردینا چاہتے ہیں جبکہ ان کی کوششیں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گی۔ 

لندن میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو عوام کے مسائل کا کوئی احساس نہیں اور وہ اپوزیشن سے بغض رکھتے ہیں۔

شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم کے علاج کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے بارے میں تفصیلات سے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان آگاہ کریں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کو قومی مسائل کا ادراک نہیں۔ 

مزید پڑھیں: وزیر اعظم  اپوزیشن کو ملیا میٹ کرنا چاہتے ہیں۔شہباز شریف 

Related Posts