کراچی، سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کادہشت گرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ سہالہ پولیس کی کارروائی، بیوہ سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار
تھانہ سہالہ پولیس کی کارروائی، بیوہ سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار

کراچی سے ملک کے سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور وفاقی ادارے نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی جس کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو حراست میں لیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم زبیر عرف خرے عرف علی تحریکِ طالبان کے امیر مفتی شاکر کا دستِ راست ہے۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق گرفتار ملزم چند روز قبل منصوبہ بندی کے تحت مفتی شاکر کی ہدایت پر کراچی آیا۔ مفتی شاکر پڑوسی ملک سے پاکستان پر حملوں کے احکامات دیتا رہا۔ ملزم سے انٹروگیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ کالعدم تنظیم کراچی ویسٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث ہے۔

گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں قاری جان اور الیاس ملوث ہیں۔ ایس ایس پی چوہدری اسلم پر حملے کی منصوبہ بندی مفتی شاکر اللہ کے مدرسے میں کی گئی۔ چوہدری اسلم پر حملے میں مفتی شاکر اللہ اور نعیم بخاری ملوث تھے جس کیلئے خودکش حملہ آور نعیم اللہ کو ہدایت نعیم بخاری نے دی تھیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈ ی کی کارروائی، متحدہ لندن کامطلوب دہشت گردگرفتار

Related Posts