کرکٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گردن پر گیند لگنے سے زخمی کھلاڑی بے ہوش ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گردن پر گیند لگنے سے زخمی کھلاڑی بے ہوش ہوگیا
کرکٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گردن پر گیند لگنے سے زخمی کھلاڑی بے ہوش ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قائد اعظم ٹرافی کے کرکٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گردن پر گیند لگنے سے سمیع اللہ نامی کھلاڑی زخمی اور بے ہوش ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شہر قائد کے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں سندھ اور کے پی کے ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران سندھ سیکنڈ الیون کے حسان خان نے اسٹروک کھیلا جس سے گیند سلی پوائنٹ پر فیلڈنگ کرنے والے سمیع اللہ کو لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن کرکٹرزپرانڈین پریمیرلیگ انتظامیہ کادباؤہے،شاہدخان آفریدی

موقعے پر بے ہوش ہو جانے والے کھلاڑی سمیع اللہ کو پہلے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان کی حالت بہتر نہ ہوسکی۔ اس پر ڈاکٹروں نے معاملہ ایک نجی ہسپتال کو ریفر کردیا ہے۔ کے پی کے کھلاڑی سمیع اللہ کے مختلف ٹیسٹ لیے گئے جس کے بعد ان کا علاج مسلسل جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ 16 رکنی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہوں گے۔

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اعلان کیا ہے کہ  بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، فخر زمان، آصف علی، حارث سہیل، محمد حسنین، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد نواز اور محمد رضوان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ ون ڈے سیریز کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

Related Posts