پاکستانی بچے نے الجزائر میں منعقدہ عالمی مقابلہ قرات میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کم سن پاکستانی طالب علم نے الجزائر میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلہ قرات میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے اسکول کے کم سن طالب علم حافظ ابو بکر نے افریقی عرب اسلامی ملک الجزائر میں منعقدہ قرات  کے بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

اس مقابلے میں دنیا کے 37 ملکوں کے 40 بچوں نے شرکت کی، پاکستانی طالب علم حافظ ابو بکر فائنل مقابلے میں محض تین پوائنٹس کی کمی سے پہلی پوزیشن سے رہ گئے، تاہم وہ دوسری پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔

غیر قانونی مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران جیلوں سے 100 افغان قیدی رہا

بچے کے ماموں کے مطابق اس مقابلے کیلئے دنیا بھر سے ڈیڑھ لاکھ بچوں نے امتحان دیا، جن میں سے صرف 40 بچوں کی سلیکشن ہوئی، پاکستان سے ابوبکر سمیت دو بچوں کو نمائندگی ملی۔

حافظ ابوبکر نے قرات کے اس بین الاقوامی مقابلے میں اپنی دلکش آواز کے جادو سے دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین کو مسحور کر دیا۔

پاکستان واپسی پر حافظ ابوبکر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بڑا ہوکر خانہ کعبہ کا امام بننا چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے محض ڈیڑھ سال میں قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

Related Posts