اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مفاہمت کی یاداشت پر معاہدہ کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کے تحت پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈز کی منظوری دی جانی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 4 سے 15 اکتوبر تک جاری رہے جس کے تحت 1 ارب ڈالر کی قسط جاری کی جانی تھی تاہم مستقبل کا روڈ میپ طے نہ ہونے کی وجہ سے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شرط کو نافذ کرنے کے باوجود مذاکرات ناکام ہوئے ہیں۔
دونوں فریقوں نے معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت پر متفق نہ ہونے کے باوجود مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ توقع ہے کہ سکریٹری خزانہ یوسف خان میکرو اکنامک پالیسیوں پر مفاہمت اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی آخری کوششوں کے لیے منگل تک واشنگٹن ڈی سی میں رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
وزیر خزانہ کے عہدے کی مدت ختم، شوکت ترین اہم کمیٹیوں کی سربراہی سے بھی محروم
پاکستانی عوام 3ماہ میں 24.8 ارب کی چائے پی گئی، 36ارب کی دالیں بھی درآمد