وزیر خزانہ کے عہدے کی مدت ختم، شوکت ترین اہم کمیٹیوں کی سربراہی سے بھی محروم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خزانہ کے عہدے کی مدت ختم، شوکت ترین اہم کمیٹیوں کی سربراہی سے بھی محروم
وزیر خزانہ کے عہدے کی مدت ختم، شوکت ترین اہم کمیٹیوں کی سربراہی سے بھی محروم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے عہدے کی مدت ختم ہو گئی جو اب معاشی ٹیم کی اہم کمیٹیوں کی سربراہی یا قیادت بھی نہیں کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آئین پاکستان کے تحت دئیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے غیر منتخب ماہر معیشت شوکت ترین کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ دیا تاہم ملکی قوانین کے تحت شوکت ترین 6 ماہ سے زائد عرصے کیلئے وفاقی وزیر نہیں رہ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی عوام 3ماہ میں 24.8 ارب کی چائے پی گئی، 36ارب کی دالیں بھی درآمد

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 3سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

آئینِ پاکستان کے تحت وفاقی وزیر شوکت ترین کے عہدے کی مدت ختم ہوچکی ہے، وزارتِ خزانہ کا قلمدان شوکت ترین سے واپس لے لیا جائے گا جسے آگے منتقل کرنا وزیر اعظم کا استحقاق ہے، تاہم شوکت ترین کو غیر جمہوری طریقے سے دوبارہ وزیر خزانہ نہیں بنایا جاسکتا۔

وفاقی حکومت نے رواں برس اپریل 2021 میں شوکت ترین کو وزارتِ خزانہ کا قلمدان سونپا۔ باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے شوکت ترین کو مشیر خزانہ کے عہدے پر تعینات کرسکتے ہیں تاہم اس کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔

کابینہ ڈویژن نے تاحال شوکت ترین کو مشیرخزانہ تعینات کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ قبل ازیں میڈیا پر یہ اطلاعات بھی زیر گردش رہی ہیں کہ حکومت شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کی خواہش مند ہے تاہم اس کیلئے کسی سینیٹر سے استعفیٰ لیا جائے گا۔

سینیٹ کی رکنیت سے پی ٹی آئی یا کسی اتحادی جماعت کے ممبر کو استعفیٰ دینا ہوگا جس کیلئے تاحال مشاورت جاری ہے تاہم وفاقی حکومت کسی بھی نتیجے تک پہنچنے سے متعلق بیان جاری نہیں کرسکی۔ شوکت ترین سینیٹر منتخب ہونے کے بعد دوبارہ وفاقی وزیر بن سکیں گے۔ 

 

Related Posts