کراچی :ملک میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ، نمائندہ تنظیموںنے ہڑتال کیلئے کمرکس لی، نمائندہ تنظیموں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔
کراچی بس اونرز ایسوسی ایشن کی منتظمہ کمیٹی کا اجلاس سید ارشاد حسین شاہ بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر فاروق احمد ، نائب صدر دین محمد بلوچ ، جنرل سیکریٹری محمد الیاس ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری خیال محمد خان آفریدی ، مشال خان، جوائنٹ سیکریٹری محمد نعیم الدین صدیقی، ملک آفتاب احمد، عارف علی، ندیم افضل، جہاں زیب خان، محمد اعظم، سید مزمل حسن سمیت دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور 10 دن کیلئے سی این جی کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں شریک رہنماؤں نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے پہلے ہی پریشان کیا ہوا تھا ، رہی سہی کسر پٹرولیم بم نے پوری کر دی ہے۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہم پہلے کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے اورحکومت نے ڈیزل میں 12اعشاریہ 70 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 10اعشاریہ 49 روپے اضافہ کرکے ٹرانسپورٹرز کو زندہ درگو کرنے کی کوشش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے، مرتضیٰ وہاب
مہنگائی سے عوام کی جان لینے کے بجائے عمران نیازی استعفیٰ دیں،شہبازشریف