اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کراچی کو دنیا کے دیگر ترقی یافتہ شہروں کی طرح آزاد طرزِ حکومت کی ضرورت ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران معروف صحافی ارشاد احمد عارف نے وزیر بحری امور علی زیدی سے سوال کیا کہ ماضی میں کراچی کو وفاقی حکومت کے ماتحت کرنے کے متعلق بات چلی تھی، کیا وہ تجویز اب بھی زیر غور ہے؟
کراچی کو ایک آزاد "local governances structure " کی ضرورت ہے جو سسٹم دنیا کے دیگر بڑے شہروں میں ہے اور وہ ہی کراچی کے مسائل کا حل ہے، اگر سندھ حکومت یہ کردے تو کراچی سمیت پورے پاکستان کے لیئے بہتری ہوگی !
وفاقی وزیر @AliHZaidiPTI کی پروگرام "ہو کیا رہا ہے" میں گفتگو pic.twitter.com/st4M1kSe3P
— Ali Zaidi News (@AliZaidiNews) October 15, 2021
ارشاد احمد عارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ میں نے یہ بات سنی ضرور ہے لیکن ابھی تک کسی آفیشل فورم پر اس بات پرگفتگو نہیں ہوئی۔ جب تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوتا، کراچی سندھ کا حصہ ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
کراچی، گرین لائن پراجیکٹ کی 40بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہونے کیلئے تیار