عوام کیلئے خوشخبری، گرین لائن پراجیکٹ کی 40بسیں کل کراچی پہنچیں گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

40 more buses reach Karachi for Green Line project: Asad Umar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کا شکار عوام کیلئے خوشخبری سامنے آگئی، گرین لائن پراجیکٹ کی 40 بسوں کی کھیپ کل کراچی پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق 13 اور 14 اکتوبر کی درمیانی شب کراچی پورٹ پر گرین لائن پراجیکٹ  کی 40 بسیں پہنچیں گی جس کا مقصد شہرِ قائد کے باسیوں کیلئے ٹرانسپورٹ سہولیات میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گرین لائن منصوبے میں سندھ حکومت نے تعاون نہیں کیا، خرم شیر زمان

کراچی آنیوالی گرین لائن بسیں راولپنڈی، پشاور اور لاہورکی بسوں سے جدید

گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پر پہنچ گئی

پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ آئیوی گرین نامی جہاز رات گئے گرین لائن پراجیکٹ کی 40 بسیں لے کر بندرگاہ پہنچے گا۔ پورٹ پر لنگر انداز ہونے کے بعد جہاز سے 40 بسوں کو اتار دیا جائے گا۔

گرین لائن پراجیکٹ کے پہلے فیز کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کیلئے 80 بسوں کا تحفہ دیا جائے گا جبکہ گزشتہ ماہ گرین لائن پراجیکٹ کی 40 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔

اس موقعے پر کراچی پورٹ پر ایک تقریب منعقد ہوئی تھی۔ ستمبر کے دوران تقریب سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزراء سمیت دیگر حکام نے خطاب کیا اور وفاقی حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہلے فیز کے تحت گرین لائن بسین سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک چلائی جائیں گی جن میں خواتین اور معذور افراد کیلئے خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کیلئے گرین لائن بسوں کا تحفہ لائی ہے جو اکتوبر کے اختتام تک باضابطہ طور پر اپنا کام شروع کردیں گی۔ 

 

Related Posts