تربت: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ و انسدادِ غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں ہرنائی کے زلزلے سے متاثرہ افراد کی فی خاندان 12 ہزار روپے تک مالی مدد کرے گی جس کا فیصلہ احساس پروگرام کے تحت کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہرنائی میں زلزلے سے متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے۔ بلوچستان میں 7 اکتوبر کے زلزلے سے زیادہ تر متاثر ہونے والا علاقہ ہرنائی ہے جہاں درجنوں رہائشی مکانات زمیں بوس ہوگئے۔ احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے زلزلہ متاثرین کو فی کس 12ہزار امداد دینے کا وعدہ کر لیا۔
بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور، کور کمانڈر کا دورہ
آزاد کشمیر، شمالی علاقہ جات میں قیامت خیز زلزلے کو 16برس مکمل
اقوامِ متحدہ کا ہرنائی میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس