حکومت نے معیار تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے، محکمہ تعلیم میں اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں،راجہ فاروق حیدر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے معیار تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں، محکمہ تعلیم میں اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں،راجہ محمد فاروق حیدر
حکومت نے معیار تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں، محکمہ تعلیم میں اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں،راجہ محمد فاروق حیدر

مظفرآباد:وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے معیار تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں، محکمہ تعلیم میں اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں۔

سٹی اسکول سسٹم مظفرآباد کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرکاکہنا تھا کہ این ٹی ایس کے ذریعے محکمہ تعلیم سے سفارش کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ تعلیم کے شعبہ میں بہتری سے تمام سیکٹرز میں بہتری آئے گی۔معیاری تعلیمی اداروں کا قیام ہماری ترجیحی ہے۔

راجہ فاروق حیدرکاکہناتھا کہ کوالٹی آف ایجوکیشن پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔ کوالٹی ایجوکیشن سے ہمارے سسٹم میں بہتری آئے گی۔ا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے آزادکشمیر کے اندر نظام تعلیم کی بہتری اور اس شعبہ سے سفارشی کلچر کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہے۔

این ٹی ایس کے ذریعے بلا تخصیص اہل افراد کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔نظام تعلیم کی بہتری کے لیے قابل اساتذہ ناگزیر ہوتے ہیں۔اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ کی صلاحتیوں کو بیدار کریں اور انہیں شعور اور علم وآگاہی کی دولت سے آرائستہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے آتے ہی عام آدمی کی زندگی سہل کرنے کیلئے سٹیزن پورٹل کا اجراء کیا، اعظم سواتی

جن اساتذہ نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا انکے شاگرد ہمیشہ انکے احسان مند رہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے نظام تعلیم ٹھیک کر لیا تو دیگر تمام شعبے ٹھیک ہو جائیں گے۔ نوجوان نسل کو فنی تعلیم کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ روزگار خود پیدا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے تعلیم پر توجہ دی ترقی نے انکے قدم چومے ہیں۔ کیونکہ تعلیم ہی ترقی کا پہلا زینہ ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے اپنے معیار تعلیم کو بہتر کریں۔ سٹی سکول سسٹم ہمارے نظام تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس پر اسکی انتظامیہ اور فیکلٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوںنے کہا کہ تمام نجی تعلیمی ادارے کوالٹی آف ایجوکیشن پر توجہ دیں تاکہ نظام تعلیم می بہتری لائی جاسکے۔ نظام تعلیم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ہی بہتری لائی جا سکتی ہے۔ حکومت معیار ی تعلیم دینے والے نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

Related Posts