عمران خان نے آتے ہی عام آدمی کی زندگی سہل کرنے کیلئے سٹیزن پورٹل کا اجراء کیا، اعظم سواتی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

azam swati ali muhammad khan
اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان نے آتے ہی عام آدمی کی زندگی سہل کرنے کیلئے سٹیزن پورٹل کا اجراء کیا، عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ہمیں سخت پابند کیا گیا،تیرہ لاکھ میں سے بارہ لاکھ شکایات کا ازالہ ہو چکا ہے، ،سمگلنگ بند کرکے انڈسٹریل سیکٹر کو اوپر لے کر جائیں گے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے وزیر مملکت علی محمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آتے ہی عام آدمی کی زندگی سہل کرنے کے لئے سٹیزن پورٹل کا اجراء کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے کیے ہمیں سخت پابند کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ تیرہ لاکھ میں سے بارہ لاکھ شکایات کا ازالہ ہو چکا ہے، اعظم سواتی نے کہاکہ ہم نے سمگلنگ بند کرکے انڈسٹریل سیکٹر کو اوپر لے کر جائیں گے۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ عام آدمی کیلئے بے پناہ مسائل ہیں ہم نے ان کو سہل بنانا ہے،جب پاکستان بھر سے ہمارے پاس درخواستیں اکٹھی ہوگئی تو ہم خود مختلف صوبوں میں گئے اور ازالہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ جب ہم شکایات کے ازالے کیلئے کوئٹہ گئے تو وہاں کے لوگ بہت خوش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے آپ کا وزیراعظم آپ کی شکایات سنے۔

Related Posts