کراچی:پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے اصل ذمہ دار ماضی کی حکومتیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں غلط فیصلے کیے گئے جن کا خمیازہ موجودہ حکومت اور ملک کے عوام بھگت رہے ہیں، اسٹیل مل سمیت دیگر اداروں کو تباہ و برباد کردیا گیا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنی حکومتوں میں اداروں کو تباہ کردیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے دوران ایسی ترامیم دی گئیں جو این آر او کے مترادف تھیں، انہوں نیاپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے بہترین اقدامات کیئے۔
پچاس سال بعد 10 بڑے ڈیم بن رہے ہیں،کرونا سیمتاثرہ سوا کروڑ خاندانوں کی امداد فراہم کی جارہی ہے، 12نئی یونیورسٹیز 13نئے ہسپتال تعمیر کیے جارہے ہیں،احساس پروگرام میں ڈیرھ کروڑ خاندانوں کی مالی امداد33 سے غریب طبقے کو ریلیف دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پناہ گاہیں، لنگر خانے، پہلی دفعہ یکساں نظام تعلیم رائج کیا گیا،پی ٹی آئی حکومت ملکی تاریخ میں واحد حکومت ہے جو اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیگی۔
انہوں نے کہا کہ کپتان کی قیادت میں پاکستان دنیا کواپنی اہمیت اورطاقت باور کروانے میں کامیاب ہوچکا ہے۔ قوم کندھے سے کندھا ملا کر کپتان کیساتھ کھڑی ہے وزیراعظم عمران خان ملک کی آن بان شان اور وقار بن چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ میں تیز طوفانی بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کی جائے، حلیم عادل شیخ