سندھ میں تیز طوفانی بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کی جائے، حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برائی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، حلیم عا د ل شیخ
برائی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، حلیم عا د ل شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے شہروں میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

سمندری طوفان اور بارشوں سے نمٹنے کے لئے فوری کنٹرول روم قائم کئے جائیں۔ محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاعات کے پیش نظر عوام کو مکمل آگاہی فراہم کی جائے۔

سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سندھ حکومت فوری اقدامات اٹھائے۔ سندھ حکومت کا محکمہ پی ڈی ایم اے غیر فعال ہے فعال بنایا جائے۔ تیز طوفانی بارشوں سے نمٹنے کے لئے تحصیل لیول تک اعلی سطحی حکومتی رلیف کمیٹیاں بنائی جائیں۔

اللہ پاک سے دعاگو ہیں سندھ میں بارشیں باران رحمت ثابت ہوں۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ گزشتہ برس تیز بارشوں سے متاثرہ ہونے والے علاقوں میں سندھ حکومت کی غفلت کی وجہ سے عوام کو بہت نقصانات اٹھانا پڑ ے تھے۔

رلیف کے نام پر گزشتہ برس بھی کروڑوں کے فنڈز خرد برد کئے گئے تھے۔ سندھ کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش کے بعد نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔سندھ حکومت کے ادارے پیشگی اطلاع کے باوجود اقدامات نہیں کر سکے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی سینیٹ میں پیش کیا گیا بل قابل تشویش ہے، شیری رحمن

تیز طوفانی بارشوں کی وجہ سے عوام مشکلات میں ہیں۔ سندھ حکومت کے اداروں کو عوام کی فکر نہیں ہے۔ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر کے رلیف کا کام کیا جائے۔

اس مشکل کی گھڑی میں سندھ کی عوام کے ساتھ ہیں۔ پی ٹی آئی عہدیداران، کارکنان متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

Related Posts