کراچی:ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ شعیب احمد ملک، میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کی سخت نگرانی ورہنمائی میں رات گئے تیز برسات کے باوجود تین سے چار گھنٹے میں ضلع شرقی کی شاہراہوں کو کلیئرکر کے ٹریفک کی روانی کو بحال کردیا گیا۔
سپرنٹنڈنگ انجینئرزمبین شیخ، سید اظہر شاہ اور ایگزیکٹیو انجینئرزامتیاز بھٹو، اقبال ملاح اور سلمان میمن ودیگر افسران نے اسوقت تک فرائض سر انجام دئیے جب تک شاہراہیں کلیئرنہ ہوئیں۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو نے رات گئے تواتر کے ساتھ دورے کرنے کے ساتھ نیپا، سفاری، اسٹیڈیم روڈ، شاہراہ قائدین، کشمیر روڈ پر اپنی نگرانی میں نکاسی آب کے امور کو یقینی بنوایا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، سرکاری عملہ پانی نکالنے میں مصروف