حکومت کا اپوزیشن سے رابطے کا فیصلہ، وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا اپوزیشن سے رابطے کا فیصلہ، وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد
حکومت کا اپوزیشن سے رابطے کا فیصلہ، وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو روکنے کے لیے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن بشمول جمعیت علمائے اسلام، ن لیگ اور پیپلز پارٹی  کے رہنماؤں سے رابطہ کیا جائے۔

آزادی مارچ روکنے کے حوالے سے قائم حکومتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سے رابطے کا فیصلہ کر لیا، تاہم  وزیر اعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپتالوں میں اصلاحات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ، وزیر اعظم عمران خان

وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت گزشتہ روز حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کے مطالبات پر غور کیا گیا، جس کے دوران اراکین نے کہا کہ وہ پر امن احتجاج کا حق تسلیم کرتے ہیں، تاہم حکومتی رِٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔

حکومتی اراکین نے رہبر کمیٹی کے مطالبات کے حوالے سے کہا کہ ملکی اور خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم اپوزیشن رہنماؤں سے کمیٹی اراکین ملاقاتیں کریں گے۔

مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کا کہنا تھا کہ افہام و تفہیم اور مفاہمتی عمل کے ذریعے معاملات درست سمت میں لے جانا حقیقی جمہوریت ہے، جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی کمیٹی اراکین مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں سے خود رابطہ کریں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن رہبر کمیٹی کنوینر اکرم درانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، تاہم اگر حکومت مذاکرات کے لیے رابطہ کرنا چاہے تو رہبر کمیٹی سے کرسکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز  اپوزیشن رہبر کمیٹی کی صدارت کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان کے مارچ میں رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔اپوزیشن رہبر کمیٹی

Related Posts