احسان مانی کی چھٹی، رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی کیلئے مضبوط امیدوار

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rameez Raja is a strong candidate for Chairman PCB

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے پیٹرن ان چیف پاکستان کرکٹ بورڈ کی حیثیت سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،رمیز راجہ کے نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے کے امیدوار میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین احسان مانی وزیراعظم کی توقعات کے مطابق ڈیلیور نہیں کر سکے اور وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ ان کا ویژن تجربہ کار کھلاڑی ہی پایہ تکمیل تک پہنچا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کسی کرکٹر کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے خواہش مند ہیں اور وزیراعظم کے پرانے ساتھی رمیز راجہ پی سی بی کی چیئرمین شپ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں:ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز برابر کرنے کیلئے تیاری مکمل ہے، محمد رضوان

ذرائع کے مطابق وزیراعظم رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے حوالے سے ایک دو روز میں فیصلہ کریں گے۔موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت 24 اگست کو ختم ہوگی۔

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور 92 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں عمران خان کے ساتھ شامل رمیز راجہ ماڈرن کرکٹ سے بھی بخوبی آگاہ ہیں اور بحیثیت کمنٹیٹر وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

Related Posts