خیبرپختون خوا میں کورونا کیسز میں اضافہ ، شرح 27 فیصد سے بڑھ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور میں کورونا کیسز میں اضافہ ، شرح 27 فیصد سے بڑھ گئی
پشاور میں کورونا کیسز میں اضافہ ، شرح 27 فیصد سے بڑھ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

محکمہ وزارت صحت کے پی کے کے مطابق پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز بڑھ گئے اور شرح 27 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

وزارت صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ شرح ایبٹ آباد میں 34 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اورکزئی میں 19 فیصد اور لوئر چترال میں 9 فیصد کورونا مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسز میں کمی کا رجحان جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں شرح ساڑھے 14 فیصد سے ساڑھے 12 فیصد تک آگئی ہے جبکہ حیدرآباد میں شرح 15 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں کورونا کیسز کی شرح تقریباً 8 فیصد، راولپنڈی میں 10 فیصد اور فیصل آباد میں 5 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً 6 فیصد ریکارڈ کی گئی اور 24 گھنٹوں میں 3 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 65 اموات بھی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی، فواد چوہدری

Related Posts