عائشہ اکرم ہراسگی کیس، سوشل میڈیا صارفین خاتون کے نازیبا تبصرے پر برہم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عائشہ اکرم ہراسگی کیس، سوشل میڈیا صارفین لڑکی نازیبا تبصرے پر برہم
عائشہ اکرم ہراسگی کیس، سوشل میڈیا صارفین لڑکی نازیبا تبصرے پر برہم

مینارِ پاکستان کے نزدیک خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ ہراسگی کا واقعہ پیش آیا جس پر نازیبا تبصرہ کرنے والی خاتون کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے برہمی اور شدید تنقید کا سامنا ہے۔

آج سے 5 روز قبل 14 اگست کو معروف ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو تقریباً 400 افراد کے ہجوم نے دست درازی اور بد تمیزی کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مینارِ پاکستان پر ہراسگی کا شکار خاتون ٹک ٹاکر کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایک خاتون نے لکھا کہ بہت اچھا ہوا، جب ایک عورت اقبال پارک میں رقص کرکے ٹک ٹاک ویڈیو بنائے گی تو ایسا ہی ہوگا جس پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کیا۔ 

عائشہ اکرم کو تنقید کا نشانہ بنانے والی خاتون کا کہنا ہے کہ مینارِ پاکستان پر جو کچھ ہوا، وہ ٹھیک تھا۔ ہر وہ عورت جو رقص کرکے مردوں کو گمراہ کرے، اس کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ رب کی مقرر کی گئی حدود توڑنے پر یہی ہوگا۔

خاتون کے عائشہ اکرم کے خلاف تبصرے پر بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شدید تنقید کی اور سوال کیا کہ اگر آپ کا یہی نظریہ ہے تو ان مجرموں کے بارے میں کیا خیال ہے جو قبر میں بھی خواتین کو زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں؟

بعض سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ جرم کرنے والے چھوٹی اور معصوم بچیوں کو بھی ہراسگی اور جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں۔ بلی کے بچے کے ساتھ بھی جنسی تشدد ہوتا ہے۔ عائشہ اکرم جنسی ہراسگی کا شکار ہوئی ہیں، ان پر تنقید نہیں ہونی چاہئے۔

Related Posts