خیبر پختونخوا، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے عوام میں خوف و ہراس اور بے چینی پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع سوات اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والی ایپ تیار کرلی

ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے متعلق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج سوات میں محسوس کیے گئے زلزلے کی گہرائی 118 کلومیٹر تھی جس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے باعث سوات یا گردونواح میں جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ ایسا ہی زلزلہ رواں ماہ آج سے 12روز قبل آیا جس سے سوات اور گردونواح لرز اٹھے۔

ریکٹر اسکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 تھی جس کی گہرائی 151 کلومیٹر جبکہ مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل ژوب اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلہ 2 ماہ قبل آیا۔

جون کے دوران زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئی۔

مزید پڑھیں: ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

Related Posts